228

پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گیا

سیالکوٹ
پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گیا بھائی کی لاش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا ماں اور بہنوں پر غشی کے دورے
تفصیلات کے مطابق کھروٹہ سیداں کا رہائشی سید رضا حسین شاہ جو موٹر سائیکل مکینک تھا مختصر علالت کے بعد انتقال کر گیا سید رضا حسین شاہ کی شادی تقریبا چار ماہ پہلے ہوئی تھی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی چند دن پہلے بخار ہوا جسے ہاسپٹل لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا سید رضا شاہ پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور بہت اچھے اخلاق کا مالک تھا سید رضا شاہ کو آج ان کے آبائی گاوں کھروٹہ سیداں کھراسیوں والے قبرستان میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر دے خاک کر دیا گیا رضا حسین شاہ کی میت جب اٹھائی گئی تو ہر آنکھ اشک بار تھی

رپورٹ سید وحید حسین فرنٹ نیو ز سیالکوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں