قانون کے شکنجے 81

سیالکوٹ:ڈی ایس پی سی آئی اے “ذوالفقار ورک” کی اعلی کارکردگی!چند روز قبل پروفیسر ریحان کے گھر ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان گرفتار

رپوٹ،اویس علی راجپوت نمائندہ خصوصی فرنٹ نیوز سیالکوٹ

سیالکوٹ:ڈی ایس پی سی آئی اے “ذوالفقار ورک” کی اعلی کارکردگی!چند روز قبل پروفیسر ریحان کے گھر ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد،ڈی پی او سیالکوٹ نے ملزمان کو گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی سی آئی اے اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ سول لائن کے علاقہ میگا ٹاون سیالکوٹ یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ریحان کے گھر نامعلوم مسلح افراد گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جس پر ڈی پی او سیالکوٹ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا ٹاسک ڈی ایس پی سی آئی”ذوالفقار ورک”کو دیا جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے ملزمان کا سراغ لگا لیا اور انہیں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ساڑھے سولہ لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات اور ہیرے کی انگوٹھیاں برآمد کر لیں۔پولیس نے ڈاکووں سے لوٹا ہوا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او سیالکوٹ نے ڈی ایس پی سی آئی اے “ذوالفقار ورک”سب انسپکٹر”حاجی ذوالفقار اور ان کی پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں