122

معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے بچوں کے خرچے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی

فیملی کورٹ لاہور نے معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے بچوں کے خرچے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی جاری ہے

عدالت میں طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ عاصمہ بی بی نے بچوں کے خرچے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق شوہر بچیوں کا خرچہ ادا نہیں کر رہا ہے اور میں اکیلی دونوں بچیوں کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتی ہوں درخواست میں استدعا کی کہ عدالت بچیوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے جبکہ اسٹیج ادکار طارق ٹیڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کو باقاعدہ قانون کے مطابق ماہانہ خرچہ ادا کررہے ہیں جس کی رسیدیں عدالت میں جمع کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں