99

معاشی حالات کے پیش نظر لاک ڈاؤن ممکن نہیں، عمران خان

کورونا کے ساتھ غربت کا بہت بڑا چیلنج ہے، ایک طبقے میں کورونا سے متعلق غلط فہمیاں ہیں، ان کو دور کرنا ہوگا، ایس او پیز پر عمل کرکے ہی پھیلاؤ کو محدود کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی حالات کے پیش نظر لاک ڈاؤن ممکن نہیں، کورونا کے ساتھ غربت کا بہت بڑا چیلنج ہے، ایک طبقے میں کورونا سے متعلق غلط فہمیاں ہیں، ان کو دور کرنا ہوگا، ایس او پیز پر عمل کرکے ہی پھیلاؤ کو محدود کیا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔جس میں ملکی سیاسی، معاشی، سلامتی، کورونا وباء کی صورتحال اور بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو ملک میں کووڈ19 کی موجودہ صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ کورونا وائرس کے کیسزسے متاثرہ مریضوں کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ رواں ماہ مختلف ہسپتالوں میں مزید200 بیڈزکا اضافہ کردیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں