171

مظفرگڑھ محکمہ انہارکوٹ ادو کے عملے کی مبینہ سرپرستی نالہ لوئر سردار اور نالہ کوٹی واہ سے پانی چوری کا سلسلہ

(زاہد اقبال نمائندہ خصوصی)

فاضل کارلو
مظفرگڑھ محکمہ انہارکوٹ ادو کے عملے کی مبینہ سرپرستی نالہ لوئر سردار اور نالہ کوٹی واہ سے پانی چوری کا سلسلہ پچھلے کئی دہائیوں سے بدستور جاری ٹیل کے کاشتکار3 سال سے بوند بوند پانی کو ترس گئے فصلیں متاثر ہونے لگی مقامی کسانوں کا احتجاج ڈپٹی کمشنر سے پانی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ
۔۔۔۔۔۔۔۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ محمود کوٹ میں مظفرگڑھ کینال سے نکلنے والا نالہ لوئر سردار اور کوٹی واہ پر با اثر زمینداروں نے کئی غیر قانونی طور پر نہر میں موگے وکٹ لگا کر پانی چوری کے سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے جن کی سرپرستی محکمہ انہار کے ایکسیئن سے لیکر بیلدار تک کرتے ہیں اور باقاعدہ طور پر پانی چوری کرنے والے کاشتکاروں سے بھتہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ یارانے بھی بنا رکھے ہیں جسکی وجہ سے پانی چوری کے زریعے اپنی فصلیں سیراب کرنے والے کاشتکاروں کیخلاف کارروائی ہونا ناممکن ہو چکی ہے اور پانی چوروں نے بڑی تعداد میں خود ساختہ کٹ اور موگے لگا رکھے ہیں جسکی وجہ سے ٹیل کے کاشتکار پانی کی بوند کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ فصلیں بھی شدید متاثر ہو رہی ہے علاقہ کی زمینیں روہی تھر کا منظر پیش کر رہی ہیں اب بھی 10 دنوں سے پانی نالہ میں نہیں ہے نالہ سردار پر با اثر زمیندار ملک الطاف کھر نے غیر قانونی جھال بنا رکھی ہے اور زمیندار ہر وقت نالہ کو کاٹ دیتا ہے مقامی کاشتکاروں چودھری ضیا عالَم گجر ملک رمضان کارلو ملک مرتضیٰ تھہیم عاشق حسین بھرانی بلال ملیحہ خالد کارلو منظور گبول ملک مختیار حسین ربنواز محمد مشتاق احمد غلام رسول ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین سے پانی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارؤائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور نالہ میں ٹیل تک پانی کی دستیابی یقینی بنائی جاۓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں