Coronavirus 104

کالم)کررونا وائرس)

مدثر اقبال تحصیل کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ

کرونا وائرس جو کہ آج پوری دنیا کےلیےایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔جس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین کے ایک شہر وہان سے ہوا جس کو بعد میں Covid-19 کا نام دیا گیا جس نے تھوڑے ہی وقت میں پورے ملک چین کو اپنی لیپٹ میں لے لیا . چین کے ڈاکٹروں اور دوسرے سماجی اداروں نے مل کر اس مہلک وائرس کو شکت دینے کے لیے اپنی خدمات شروع کر دی۔لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ وائرس پاکستان سیمت پوری دنیا میں پھیل چکاہے ۔جس کے نتیجہ میں لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہوے۔اور ہزاروں لوگ اپنی جان گنوا بیٹھےہیں۔کرونا وائرس کی علامات نزلہ،زکام،کھانسی اور سانس لینے میں تنگی شامل ہے۔یہ وائرس ابتدائی مرحلہ میں چار دن گلے میں رہتا ہے لیکن احتیاط نا کرنے پر پھپھڑوں کو بری طرح متاثر کرتاہے۔مریض کو سانس لینے میں دشواری پیش آنا شروع ہو جاتی ہے۔کرونا وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر منتقل ہوتا ہے۔یہ طاعون کے بعد دوسری خطرناک بیماری ہے ۔جس نے امریکہ،چین اور جاپان جیسی سپر پاور ممالک کی معشیت کو ہلا کر رکھ دیا چین کے اٹلی دوسرا بڑا متاثر ہونے والا ملک تھا۔جس کی عوام نے مذاق سمجھا اور بہت بڑا خمیازہ بھگتنا پڑا۔آج اس وائرس نے پوری دنیا میں کرفیو کا سماں باندھ رکھا ہے۔لوگ آج اپنے گھروں میں محصور ہو چکے ہیں۔ پاکستانی معشیت کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ہزاروں لوگ آج اس وائرس کی وجہ سے بےروزگار ہو چکے ہیں۔لوگوں کو کھانے پینے کے سامان میں قلت کا سامنا ہے۔پاکستان میں موجود بڑے سماجی اداروں نے مدد کی اور اسکے ساتھ ہی دوست ممالک جیسی چین اور ترکی نے بھی مدد کی۔ لیکن اس 22 کروڑ عوام کا خیال رکھنا میرے اللہ‎ تعالیٰ کر سوا کسی کا کام نہیں۔
میں سمجھتا ہوں کے کشمیر،شام،یمن اور دوسری عظیم سر زمینوں پر ہونے والے ظلم کی وجہ سے اللہ‎ تعالیٰ کی سے یہ عذاب ہم پر نازل کیا گیا۔آج بھی کشمیری عوام ناجانے کتنے دنوں سے محصور ہیں۔اللہ‎ تعالیٰ ہم سے ناراض ہو چکا ہےکہ خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ جیسی جہگوں کو بھی ہمارے لیے بند کر رکھا ہے ۔اقوام متحدہ کو چاہیےکہ وہ کشمیری عوام کو بھارتی ظلم سے آزاد کرواۓ۔اور اپنی ذمہ داری نبھاے۔آخر میں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ‎ تعالیٰ اس رمضان المبارک جیسے ماہ کے صدقہ ہمارے گناہ معاف کرےاور دوبارہ اپنے گھر خانہ کعبہ اور پوری دنیا کی رونق بحال کرے امین . . .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں