frontnewspk.com 99

زمل بیکرزوزیراآبادروڈاگوکی شہریوں کوبیماریاں بانٹنے میں مصروف،مضرصحت تعفن ذدہ سموسےپکوڑےاورسینڈوچ سمیت دہی کی چٹنی میں مکھیاں بھی نکلنےلگیں

رپوٹ،اویس علی راجپوت نمائندہ خصوصی فرنٹ نیوز سیالکوٹ

مزمل بیکرزوزیراآبادروڈاگوکی شہریوں کوبیماریاں بانٹنے میں مصروف،مضرصحت تعفن ذدہ سموسےپکوڑےاورسینڈوچ سمیت دہی کی چٹنی میں مکھیاں بھی نکلنےلگیں۔جس کےکھانےسے شہری پیٹ کی مختلف بیماریوں کاشکارہوسکتےہیں انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل اورشہریوں کو محتاط رہنےکی ہدایت۔
تفصیلات کےمطابق آج جب مزمل بیکرزسےافطاری کےلئے6سموسے،ایک پاو پکوڑے،2سینڈوچ سمیت چٹنی لی گئی تومزمل بیکرزپرموجودافطاری کاسامان فروخت کرنے والےعملےنےایک طرف خریدی جانےوالی افطاری کےچھ سوروپےوصول کئےتوکچھ دیربعداضافہ پیسے لینےپرمزمل بیکرزسےبحث کی گئی توانہوں نے170روپےواپس کئےلیکن جب افطاری کےلئےخریدےگئےسامان کوٹیبل پررکھاگیاتواس سارے سامان سےبےتحاشہ بدبوآنےلگی۔
ضلعی انتظامیہ سےنوٹس لینےکامطالبہ کرتے ہیں کہ ایک طرف اضافی ریٹ پرافطاری کی فروخت دھڑلےسےجاری ہےتودوسری طرف باسی اوربدبودارافطاری فروخت کرکےرمضان المبارک کےبابرکت مہینے میں مزمل بیکرزکےمالک اورعملہ گناہِ کبیرہ کیاجارہاہے توتیسری طرف ایسی افطاری کےکھانےسےشہری پیٹ کی بےشمار بیماریوں میں مبتلاہوسکتےہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں